(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے فلسطنیوں کے پرامن مظاہرے پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں فائر کیں جس کے نتیجے میں درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز غاصب صہیونی ریاست میں قابض فوج نے رام اللہ میں فلسطینی باشندوں کی جانب سے نکالی گئی پر امن ریلی کو منتشر کر نے کے لیے تشدد کا نشانہ بنایا اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی شہری زخمی ہوئی تاہم فلسطینی شہریوں نے بھی صہیونی بربریت کے جواب میں پتھراؤ کیا جس کے بعد شدید جھڑپیں شروع ہوئیں جس میں صہیونی فوج نے بھاری مقدار میں آنسو گیس شیلنگ کی اور درجنوں فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔
قابض فوج کے ساتھ ان جھڑپوں میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی ہے ۔