(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابص صیہونی فوج کی جانب سے رات گئے غزہ میں مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں پر بمباری تاہم حملےمیں جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی فوج کے بمباری طیاروں نے رات گئے گزشتہ 13 سالوں سے غیر قانونی ناکہ بندی کا شکار غزہ کے جنوبی حصے خان یونس میں میں واقع فلسطینی مزاحمتی تحریک "حماس” کی ایک دفتری عمارت کو جبکہ حطین میں واقع فلسطینی مزاحمتی تحریک جہادِ اسلامی کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا ۔
رات گئے اچانک حملے سے شہر زوردار دھماکوں سے گونج اٹھا اور علاقے کی بجلی معطل ہوگئی جس کے باعث شہریوں میں بے چینی پھیل گئی، تاہم اسرائیلی فضائی حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تاحال کوئی خبر موصول نہیں ہوئی۔