(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) "فلسطین” پر قابض صہیونی ریاست کے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم جاری، صیہونی فوج اور پولیس کے حفاظتی حصار میں درجنوں "دہشتگردیہودی آبادکاروں” نے گزشتہ روز بھی "مسجد اقصیٰ” پر دھاوابولااور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لگ بھگ 100 کے قریب دہشتگرد یہودی آباد کار صیہونی فولیس اور فوج کے حفاظتی حصار میں "مسجد اقصیٰ” میں داخل ہوئے اورمقدس مقام کی بے حرمتی کی، "مراکشی دروازے” سے داخل ہونے والے یہودی دہشتگرد آبادکاروں نے مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیا جبکہ اشتعال انگیز نعرے بازی بھی کی ۔
واضح رہے کہ یہودی دہشتگر آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی روزانہ کا معمول بن گئی ہے گزشتہ جمعہ کو بھی اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں 150 سے زائد دہشتگرد یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی ، یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے۔خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کا اشتعال انگیز سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ اسرائیل کی سرکاری سرپرستی میں یہودی آباد کار فوج اورپولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں روزانہ کی بنیاد پر یہودی آبادکار مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔