جنین (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی شہریوں کی مسلسل اسیری کے 17 سال مکمل ہونے کے بعد قید کے 18 واں سال شروع ہوگیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مجدی سعود ابو الوفاء اور صخر عبداللہ عیسیٰ کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے السیلہ الحارثیہ قصبے سے ہے۔
کلب برائے اسیران کے ڈائریکٹر منتصر سمور نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے اسیر ابو الوفاء اور صخر عبداللہ عیسیٰ کو اس کے اہل خانہ سے ملاقات سے محروم کر رکھا ہے۔ انہیں طویل عرصے تک ایک سے دوسری جیلوں میں منتقل کرنے کے ساتھ قید تنہائی میں بھی ڈالا جاتا رہا ہے۔