• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 3 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

دو درجن یہودی انتہا پسند مسجد اقصی میں داخل

جمعرات 26-11-2015
in فلسطین
0
Jews Inter
0
SHARES
0
VIEWS

انتہا پسند یہودیوں کا مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر مقدس مقام کی بے حرمتی کا اشتعال انگیز سلسلہ بدستور جاری ہے۔ بدھ کی شام دو الگ الگ گروپوں کی شکل میں 23 یہودی آباد کار فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں قبلہ اوّل میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

رپورٹ کے مطابق یہودی آباد کاروں کے قبلہ اوّل میں داخلے کے وقت مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ یہودیوں کو دیکھ کرانہوں نے اللہ اکبرکے نعرے لگائے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کار ٹولیوں کی شکل میں قبلہ اوّل میں مراکشی دروازے کے راستے داخل ہوئے۔ اس موقع پر یہودی فوجیوں اور پولیس نے انتہا پسندوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کر رکھی تھی۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کو علی الصباح ہی سے یہودی آبادکاروں کی قبلہ اوّل میں آمد ورفت کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ شام کو دو الگ الگ گروپوں میں کل تئیس یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔

قبلہ اوّل میں موجود شہریوں نے بتایا کہ یہودی انتہا پسند مسجد میں داخل ہونے کے بعد مصلیٰ مروانی، مراکشی دروازے سے متصل اسلامی میوزیم میں بھی داخل ہوگئے اور گھنٹوں وہاں بیٹھے مذموم ہیکل سلیمانی کے بارے میں باتیں کرتے رہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineدو درجن یہودی انتہا پسند مسجد اقصی میں داخل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.