• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

دنیا کا امن "مسئلہ کشمیر”اور "مسئلہ فلسطین” سے وابستہ ہے ،پاکستان علماء کونسل

ہفتہ 21-09-2019
in پاکستان, فلسطین
0
دنیا کا امن "مسئلہ کشمیر”اور "مسئلہ فلسطین” سے وابستہ ہے ،پاکستان علماء کونسل
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مرکزی "علماء کونسل” کی اپیل پر گزشتہ روز کشمیریوں اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھرمیں’’یوم ندائے کشمیر‘‘ منایا گیا۔

 گزشتہ روز”جمعہ” کے اجتماعات میں "مقبوضہ کشمیر” اور "مقبوضہ فلسطین” میں مظالم کیخلاف مذمتی قراردادیں منظورکی گئیں جبکہ پاک افغان بارڈر پر بارودی مواد کے دھماکےمیں شہید پاک فوج کے میجر اورسپاہی کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعائیں کی گئی اور سعودیہ عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

مرکزی علماء کونسل کےچیئرمین  "حافظ طاہر محمود اشرفی”  نے لاہور میں کشمیر اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی ریلی کی سربراہی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کشمیر ی اور فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ فلسطینی اور کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

عالمی برادی اسرائیل اور بھارت پردبائو ڈالے تاکہ مقبوضہ کشمیراور فلسطین میں ہونے والے مظالم کوروکا جاسکے اور وہاں کے لوگوں کو جینے کا حق مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا کا امن مسئلہ کشمیراور مسئلہ فلسطین  کے پر امن حل سے وابستہ ہے ،اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں میں مسئلہ کشمیر کا حل موجود ہے۔

Tags: "حافظ طاہر محمود اشرفی""علماء کونسل"مقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.