(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں اموات اور تباہی نے اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی طور پر متاثر کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق تقریباً 200 فوجیوں نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں کہا گیا کہ اگر حکومت جنگ بندی کی کوششیں نہیں کرتی تو وہ لڑائی سے دستبردار ہو جائیں گے۔
فوجیوں نے غزہ جنگ میں مختلف کارروائیوں کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے بے گناہ فلسطینیوں کی اموات اور تباہی کی گواہی دی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ لڑنے سے انکار کرنے والے فوجیوں کو جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ فوج میں خودکشیوں اور ذہنی دباؤ کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے، اور 2024 میں 21 فوجیوں نے خودکشی کی۔