(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیر برائے انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ خطے میں اسرائیل کی سیکیورٹی اور فوجی برتری ہمارے لیے سب سے اہم ہے۔
اسرائیل وزیربرائے انٹیلی جنس ایلی کوہن نے اسرائیلی آرمی ریڈیو پر اپنے ایک انٹرویو میں قطر کی جانب سے امریکہ سے ایف 35 جنگی طیارے خریدنے کی درخواست سے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیل امریکہ کی طرف سے قطر کو ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی مخالفت کرے گا۔
انھوں نے کہا کہ خطے میں ہماری (اسرائیل کی ) سکیورٹی اور فوجی برتری ہمارے لیے سب سے اہم ہے، ہمارا خطہ ابھی تک سوئٹزرلینڈ میں تبدیل نہیں ہوا ہےاس وجہ سے ہمیں ہر زاویے سے صورتحال کا جائزہ لینا پڑتا ہے ۔’
واضح رہے کہ قطر کی امریکہ کو بھیجی جانے والی درخواست امریکہ اور متحدہ عرب امارات کی اگست میں ہونے والی ڈیل کے بعد بھیجی گئی ہے۔ امریکہ نے قطر کو ایف 35 طیارے فروخت کرنے کے بارے میں سوچنے پر رضامندی ظاہر کہ تھی۔