اسرائیلی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ اس نے القدس کی ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ خاتون اسرائیلی فوجیوں پر حملے کی نیت سے نکلی تھی۔
اسرائیلی ریڈیو کے دعوے کے مطابق یہ خاتون القدس کی اولڈ میونسپلٹی کی دیوار کی داخلی جانب اسرائیلی سرحدی گارڈز کے قریب موجود تھی اور چھری سے اسرائیلی فوجی پر حملہ کرنا چاہتی تھی تاہم اسے حملے سے قبل ہی گرفتار کرلیا گیا۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے اس وقت بارہ ایسی فلسطینی خواتین کو صہیونی اہلکاروں پر حملے یا حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں قید کر رکھا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی ریڈیو کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزالقدس کی عیسویہ ٹاؤن کے علاقے ’’جبل المشارف‘‘ میں اسرائیلی فوجی اڈے پر پٹرول بم پھینکے گئے جس سے فوجی اڈے میں آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم آتش زدگی سے کوئی فوجی زخمی نہیں ہوا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین