• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

حماس کے مرکزی رہنماکی گھر اور گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت

منگل 19-03-2019
in خاص خبریں, فلسطین
0
حماس کے مرکزی رہنماکی گھر اور گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی سیاسی جماعتوں نے رکن پارلیمنٹ اور اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے مرکزی رہنما عزام سلھب کے الخلیل شہر میں واقع گھر اور گاڑی پر نامعلوم افراد کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے پارلیمانی بلاک ’’اصلاح و تبدیلی‘‘ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عزام سلھب کی رہائش گاہ اور گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ مجرمانہ فعل ہے۔ وہ فلسطین میں آئینی اور سیاسی علامت ہیں اور کئی سال اسرائیلی زندانوں کی جیلوں میں قید وبند کی صعوبتیں جھیل چکے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عزام سلھب کی رہائش گاہ اورگاڑی پر فائرنگ ان کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے، قومی اور پارلیمانی اصولوں کی پامالی اور شہریوں کو خوف زدہ کرنے کی مجرمانہ کوشش ہے۔ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

فلسطینی پارلیمنٹ کے بعض دیگر رہنماؤں کی اور ارکان پارلیمان کی طرف سے بھی عزام سلھب کے گھر اور گاڑی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے قوم دشمن عناصر پر اس کی ذمہ داری عائد کی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز الخلیل شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے حماس کے رکن پارلیمنٹ اور الخلیل شہر میں سرکردہ رہنما عزام سلھب کے گھر اور گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی تاہم وہ ان حملوں میں محفوظ رہے۔

Tags: اسرائیلالخلیلپارلیمنٹپامالیجیلوںحماسخوف زدہرہنمافائرنگفلسطینمجرمانہمذمت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.