• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حماس کے جدید راکٹوں نے اصول جنگ تبدیل کر دیے: اسرائیلی اخبار

پیر 31-10-2011
in فلسطین
0
plf racket
0
SHARES
0
VIEWS

plf racket

فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے دیسی ساختہ راکٹوں کی روز مرہ بڑھتی رینج اور دفاعی قوت میں اضافے نے اسرائیلی دفاعی ماہرین کو چونکا دیا ہے۔

 

اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت اخبار”معاریف”نے دفاعی ماہرین کی آراء پر مشتمل ایک تجزیاتی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے عسکری میدان بالخصوص راکٹ سازی کے میدان میں کئی نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی جانب سے تیار کردہ راکٹوں کی نہ صرف طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ یہ راکٹ ماضی قریب کی نسبت زیادہ تباہ کن ثابت ہوئے ہیں۔
اخبار لکھتا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں پر اسرائیلی فوج کی اندھادھند بمباری کا کوئی موثر نتیجہ اس وقت تک نہیں نکالا جا سکتا جب تک صہیونی محکمہ دفاع اور حکومت فلسطینیوں کی دفاعی صلاحیت میں اضافے کے اسباب کا تعین نہیں کرتی۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو چاہیے کہ وہ ایک کمیٹی تشکیل دیں جو فلسطینیوں کے راکٹوں میں روز مرہ آنے والی جدت کی وجوہات کا تعین کرے۔ اس کےبعد ان راکٹوں کا توڑ کرنے کے لیے کوئی نئی حکمت عملی وضع کی جائے۔
معاریف کی رپورٹ کے مطابق حماس کے پاس موجود راکٹوں کی رینج میں اضافے کے باعث کئی نئی یہودی بستیاں بھی فلسطینیوں کے راکٹوں کا ہدف بن رہی ہیں۔ حماس کی دفاعی صلاحیت میں اضافے نے دفاع کے میدان کےاصول تک تبدیل کر دیے ہیں لیکن اسرائیلی فوج اب بھی مزاحمت کاروں سے نمٹنے کے لیے انہی فرسودہ طریقوں پرعمل پیرا ہے۔
اخبار نے حماس کی ایک اور پہلو سے موثر دفاعی قوت کا بھی تذکرہ کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حماس کی دفاع کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس کی صلاحیت بھی نہایت موثر ہے۔ حماس کے کارکنوں نے اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کو کامل پانچ سال تک صہیونی فوج اور انٹیلی جنس کی نظروں سے چھپائے رکھا ہے جو حماس کی موثر انٹیلی جنس کا ثبوت ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.