(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی وزیردفاع کہتے ہیں کہ غزہ میں حماس تھک چکی ہے اور دوبارہ سنبھلنے سے قاصر ہے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس مضبوط ہے اور ان علاقوں میں واپس آگئی ہے جہاں فوج نے چھ ماہ قبل آپریشن کئے تھے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے رفح میں کئے گئے ایک فیلڈ ٹور کے دوران غزہ پر فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے اور اپنے جرائم پر بغیر کسی شرمندگی کے کہا ہے کہ ہے کہ ہماری افواج نے غزہ میں حماس تحریک کا گلا گھونٹ دیا ہے۔ انہوں نے
انھوں نے غزہ میں اپنی فوج کی بدترین ناکامی کو چھپاتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ میں ایسے مقامات پر بھی پہنچ گئے جہاں تک ہم نے پہنچنے کا خواب بھی نہیں دیکھا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس تھک چکی ہے اور دوبارہ سنبھلنے سے قاصر ہے۔ گیلنٹ نے کہا ہے کہ ہم اس وقت تک جنگ جاری رکھیں گے جب تک کہ حماس دوبارہ اپنی صلاحیتوں کو استوار کرنے میں ناکام ہو جائے۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینئل ہگاری نےایک اسرائیلی ٹی کو دیئے گئے انٹر ویو میں کہا تھا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ حماس کو مکمل طورپر ختم کیا جاسکتا ہے وہ سراب میں ہیں حماس ایک نظریہ ہے جس کو ختم نہیں کیا جاسکتا، انھوں نے مزید کہا تھا کہ حماس اب بھی غزہ میں موجود ہے اور مضبوط ہے حماس ان علاقوں میں دوبارہ منظم ہوچکی ہے جہاں اسرائیل نے چھ ماہ قبل آپریشن کیا تھا اور ان علاقوں کو کلیئر قرار دیا تھا۔