اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے رفح کے علاقے میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اسے انسانیت کیخلاف سنگین اسرائیلی جرم قرار دیا ہے
– بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے نہ صرف غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے بلکہ وہاں محصور فلسطینیوں پر بمباری کر کے بے گناہوں کے قتل عام کا سلسلہ بھی جاری ہے- حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا ہے کہ عرب ممالک اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کے نتیجے میں اسرائیلی ہمت اتنی بڑھ چکی ہے کہ اب وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی بمباری سے باز نہیں آتا- ترجمان نے کہا کہ عرب ممالک نے خاموش رہ کر اور فلسطینی اتھارٹی نے امن مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھ کر اسرائیل کو اس قتل عام کا لائسنس دے رکھا ہے- گزشتہ روز اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 3 فلسطینی بھائی شہید اور 7 زخمی ہوگئے تھے-