• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

حماس نے 18 اسرائیلی لاشیں حوالے کر کے مرحلۂ اول مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ معاہدہ اس خونی جنگ کے خاتمے کا باعث بنا جو قابض اسرائیل نے غزہ پر سات اکتوبر سنہ2023ء سے مسلط کر رکھی تھی۔

منگل 28-10-2025
in خاص خبریں, غزہ, فلسطین
0
حماس نے 18 اسرائیلی لاشیں حوالے کر کے مرحلۂ اول مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
0
SHARES
29
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اس بات کی تصدیق کی کہ حماس جنگ بندی اور اسیران کے تبادلے سے متعلق معاہدے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت قابض اسرائیل کے اسیران کی لاشیں جلد از جلد حوالے کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔

حازم قاسم نے بتایا کہ حماس اب تک قابض اسرائیل کے 18 قیدیوں کی لاشیں حوالے کر چکی ہے۔ تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ قابض اسرائیل کی غزہ پر جارحیت سے ہونے والی وسیع تباہی اور لاجسٹک سہولیات کی شدید کمی باقی لاشوں کو ملبے تلے سے نکالنے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ وہ مشینری اور آلات اندر لا سکیں جو تقریباً دس ہزار شہداء کی لاشیں نکالنے کے لیے درکار ہیں۔ انہوں نے قابض اسرائیل کی جانب سے ان انسانی بنیادوں پر ضروری آلات کے داخلے کی ممانعت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

حازم قاسم نے قابض اسرائیل کے اس جھوٹے دعوے کو بھی مسترد کیا کہ "حماس کو لاشوں کے مقامات کا علم ہے”۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ بے بنیاد الزامات ہیں جن کا مقصد عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے، کیونکہ اسرائیلی بمباری نے پورے غزہ کے نقشے ہی بدل دیے ہیں اور لاشوں کے ٹھکانے تلاش کرنا انتہائی مشکل بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس معاہدے کی تمام شقوں پر پوری ذمہ داری کے ساتھ عمل کر رہی ہے تاکہ قابض اسرائیل کو اپنے وعدوں سے انحراف کرنے کا کوئی جواز نہ مل سکے۔ یہ معاہدہ امریکہ، قطر، مصر اور ترکیہ کی ثالثی سے طے پایا تھا۔

واضح رہے کہ معاہدے کا پہلا مرحلہ رواں ماہ کی دس تاریخ کو نافذ ہوا تھا۔ اس کے تحت حماس نے 20 اسرائیلی اسیران کو زندہ حالت میں رہا کیا جبکہ 16 کی لاشیں حوالے کی گئیں، اور 12 مزید اسیران اگلی کھیپ میں شامل ہیں۔

یہ معاہدہ اس خونی جنگ کے خاتمے کا باعث بنا جو قابض اسرائیل نے غزہ پر سات اکتوبر سنہ2023ء سے مسلط کر رکھی تھی۔ اس جنگ میں اب تک 68 ہزار 159 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل ہیں۔ قابض اسرائیل کی درندگی نے غزہ کی 90 فیصد شہری تنصیبات کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے۔

Tags: #StandWithGazaغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.