(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) دی یروشلم پوسٹ کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ قطری سفیر کی ثالثی میں طے پایا ہے۔
اسرائیلی نشریاتی ادارےدی یروشلم پوسٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق حماس کا غزہ میں کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ طے پاگیا ہے۔
دوسری جانب صہیونی سکیورٹی حکام نے بھی حماس کے ساتھ کئے جانے والے اس معاہدے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس ڈیل کے مقاصد کی حقیقت ظاہر ہونے کا انتظار کریں گے۔
دی یروشلم پوسٹ کے مطابق حماس کا مزید کہنا ہے کہ ان کا اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ قطری سفیر کی ثالثی میں طے پایا ہے جبکہ 6 اگست سے اسرائیلی سکیورٹٰی فورسز کی جانب سے غزہ پرگاہے بگاہے حملوں کا سلسلہ جاری تھا اور گزشتہ اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے حماس کے ٹھکانوں پر ٹینکوں سے چڑھائی کردی تھی۔