• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

حزب اللہ کے غیر معمولی حملے صیہونی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے: حماس

حماس نے لبنان میں زمینوں اور شہریوں کے خلاف صہیونی فوج کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کے تسلسل کی بھی مذمت کی ہے"۔ حماس نے لبنان پراسرا

پیر 26-08-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
حزب اللہ کے غیر معمولی حملے صیہونی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے: حماس
0
SHARES
5
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کے اندر تک فوجی تنصیبات پر حزب اللہ کے کامیاب حملے یہ پیغام  ہیں کہ فلسطینی اور لبنانی عوام کے خلاف  صیہونی ریاست اسرائیل دہشت گردی اورجرائم کا جواب ہرصورت میں دیا جائے گا۔

فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے  مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی  تحریک حماس نے  لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی طرف سے صیہونی  ریاست کے اندر گہرے اسٹریٹجک اہداف کے خلاف "غیر معمولی  حملوں ”  پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ حملے  پیغام ہیں کہ صیہونی ریاست کہ اس کی فاشسٹ جارحیت کا جواب نہیں دیا جائے گا؟۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے جاری  بیان میں کہا کہ "ہم حزب اللہ کے عظیم جہادی رہ نما فواد شکر کے قتل کے جواب میں صہیونی ریاست کے اندر گہرے کئی اہم اور اسٹریٹجک اہداف کے خلاف حزب اللہ کے مجاہدین کی طرف سے کئے گئے معیاری اور نمایاں ردعمل کو سراہتے ہیں اور کامیاب مزاحمتی کارروائی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں‘‘۔

حماس نے اس بات پر زور دیا کہ "یہ مضبوط اور قابل ذکر ردعمل جو صیہونی وجود کے اندر گہرائی تک پہنچا ہے فاشسٹ قابض حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ یہ پیغام ہے کہ فلسطینی اور لبنانی عوام کے خلاف اس کی دہشت گردی اورجرائم کا جواب ہرصورت میں دیا جائے گا۔

حماس نے لبنانی عوام کے خلاف صہیونی ریاست کی تازہ جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔ حماس نے لبنان میں زمینوں اور شہریوں کے خلاف صہیونی فوج کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کے تسلسل کی بھی مذمت کی ہے”۔

حماس نے لبنان پراسرائیلی جنگی طیاروں کے وسیع حملے کو تمام بین الاقوامی معاہدوں اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ حماس صیہونی اقدام نے ایک بار پھر ثابت کیاہے کہ یہ ایک بدمعاش ریاست ہے جو خطے کے لیے حقیقی خطرہ اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

Tags: اسرائیلیحزب اللہحماسصیہونیغزہفلسطینیلبنانی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.