(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف اخبار یدیعوت احرنوت نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز لبنان کی سرحد پر حزب اللہ سے جھڑپوں میں 15 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 26 زخمی ہوئے۔
اخبار نے صفد میں زیو میڈیکل سینیٹر کا حوالا دیتے ہوئے بتایا کہ چند گھنٹوں کےدوران اسپتال میں 15 اسرائیلی فوجیوں کی لاشیں لائی گئی جن میں سے زیادہ تر لبنان کی سرحد پر جھڑپوں میں ہلاک ہوئے جبکہ تین غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے ۔قبل ازیں، اسرائیلی میڈیا نے تسلیم کیا تھا کہ حزب اللہ کے ڈرون نے جنوبی لبنان کی سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا، ایک واقعے میں انہوں نے "مشکل” قرار دیا، جس کے نتیجے میں 31 فوجی زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے اپنی زمینی کارروائی کے آغاز سے لے کر اب تک قبضے کے نقصانات کا جائزہ لیا، 20 مرکاوا ٹینکوں کی تباہی کے علاوہ تقریباً 55 ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے، جن میں افسران اور فوجی بھی شامل ہیں۔