(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) لبنانی حزب اللہ نے ہفتے کی صبح اسرائیل کے زیر قبضہ لبنانی علاقے شیبا فارمز میں صیہونی افواج کے ایک آرٹلری کیمپ پر ڈرون سےحملہ کیا اور اس کی ویڈیو بھی جاری کی تاہم صیہونی ریاست نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ جماعت نے نے مقبوضہ لبنان کے شیبا فارمز میں صنائم کے علاقے میں بنائے گئے توپ خانے پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا جس میں صیہونی دشمن کے افسروں اور فوجیوں کے ٹھکانوں اور چوکیوں کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں ہدف کو گائیڈڈ ہتھیاروں سے نشانہ بنایاگیا ۔
حزب اللہ نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے فلسطینی مزاحمت کی ثابت قدمی کی حمایت قرار دیا۔
جاری بیان میں مزید کہا کہ مزاحمت کاروں نے شعبہ فارمز میں مقامی وقت کے مطابق صبح ایک بج کر دس منٹ پرراہب کے مقام پرصیہونی دشمن فوج کی مانیٹرنگ چیک پوسٹ اور توپخانے کے کیمپ کو بھی نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ شیبا فارمز پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے 1967 کی چھ روزہ عرب اسرائیل جنگ میں قبضہ کیا تھا۔ شام شیبا فارمز پر لبنانی دعوے کو قبول کرتا ہے، لیکن کسی بھی پابند حد بندی سے انکار کرتا ہے۔ چھ روزہ عرب اسرائیل جنگ میں صیہونی ریاست نے 1967 میں جولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کیا تو شیبا فارمز کو شام کا علاقہ سمجھا جاتا تھا۔ لبنان اس جنگ میں فعال شریک نہیں تھا۔