(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار یدیعوت احرنوت نے غزہ ڈویژن کے سابق کمانڈر ریزرو میجر جنرل گاڈی شمنی کا انٹر ویو شائع کیا ہے جس میں انھوں نے غزہ اور لبنان کی جنگ کو اسرائیل کی تباہی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے لبنانی مزاحمت کاروں کو بہت نقصان دیا ہے لیکن "حزب اللہ اب بھی کئی مہینوں تک اسرائیل کو تھکانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
انھوں نے تسلیم کیا کہ وہ اب بھی اپنی میزائل صلاحیتوں کو برقرار رکھے ہوئے ہے، اور آنے والے دنوں میں صفد اور حیفہ ان کے مزائلوں کی زد میں ہوں گے۔
ریزرو میجر جنرل گاڈی شمنی نے کہا کہ نیتن یاہو کو قیدیوں کی پرواہ نہیں ہیں ، وہ بس اپنے اور اپنے سیاسی مستقبل کو دیکھ رہے ہیں ، اسرائیل تباہی کی جانب تیزی سے جارہا ہے ۔انہوں نے اعتراف کیا کہ غزہ میں جنگ کے حوالے سے حکومت کی مکمل ناکامی ہوئی ہے، اور نیتن یاہو نے "اسرائیل” کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے مزید کہا "ہمیں جنگ ختم کرنے اور قیدیوں کو فوری واپسی کی ضرورت ہے۔
"اسرائیلی فوج کی شمالی کور کے سابق کمانڈر نوم ٹیوون نے کہا: "ایک سال قبل جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک ہمارے پاس 800 سے زیادہ ہلاک، 12000 کے قریب زخمی اور ہزاروں زخمی ہیں۔”انہوں نے مزید کہا: "ہم نے کئی پورے ڈویژن کو کھو دیا، اور ہمیں 3 اضافی ڈویژنوں کی ضرورت ہے، ورنہ ہمیں اسرائیل کا دفاع کرنا مشکل ہو جائے گا۔”ایئر ڈیفنس فارمیشن کے سابق کمانڈر، بریگیڈیئر جنرل ایلان بٹن، ریزرو، نے اس بات کی تصدیق کی کہ "ڈرون کا مسئلہ پتہ لگانے کا ہے، نہ کہ مداخلت کا۔”