(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے غزہ میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے جنگ بندی کے دوران روایتی دھوکہ دہی اور غداری کے خطرات کے بارے میں خبردار کیا، خاص طور پر فائر بندی کے حوالے سے بڑھتی ہوئی باتوں کے پس منظر میں۔
بیان میں کہا گیا کہ ماضی کے تجربات نے ثابت کیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل فائر بندی کے دوران بھی معصوم شہریوں اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے سے گریز نہیں کرتی۔ شہریوں کو صرف فلسطینی ذرائع سے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی۔
بیان میں احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا گیا، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں بمباری ہوئی ہو، عمارتوں کے ملبے سے دور رہنے، ایسے دھماکہ خیز مواد جو پھٹ نہیں سکے سے بچنے اور فوراً متعلقہ حکام کو اطلاع دینے کی تاکید کی گئی۔
مزید یہ کہ غیر معمولی سرگرمیوں یا مجمعوں سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور فلسطین کی آزادی کے لیے دعا کی۔