(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ پر صیہونی ریاست کی روایتی دہشتگردی جاری۔ حالیہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی ٹینکوں نے جنوبی غزہ کے تل السلطان علاقے میں گولہ باری کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ اس ٹھوس معاہدے کے نفاذ کے بعد پیش آیا جو حماس اور اسرائیل کے درمیان طویل لڑائی کے بعد گزشتہ اتوار کو عمل میں آیا۔غزہ کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ اسپتالوں میں 122 شہداء کی لاشیں پہنچائی گئی ہیں، جن میں سے 120 کو حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران ملبے سے نکالا گیا۔ روسٹروں اور سڑکوں پر مزید متاثرین موجود ہیں جن تک امدادی عملہ نہیں پہنچ پا رہا۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 17 ہزار بچوں اور 13 ہزار خواتین سمیت 47,283 فلسطینی شہید اور 111,472 زخمی ہوئے ہیں۔ اس جنگ کے نتیجے میں 36,569 بچے ایک والدین کو اور 1,918 بچے دونوں والدین کو کھو چکے ہیں۔ 13,100 خاندان یتیم ہو چکے ہیں جبکہ 13,901 خواتین اپنے شوہروں سے محروم ہو چکی ہیں۔