• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جمعہ کو چالیس ہزار نمازیوں کی مسجد اقصیٰ آمد

ہفتہ 12-12-2015
in فلسطین
0
juma Prayer
0
SHARES
0
VIEWS

جمعہ کے روز اسرائیلی پولیس اور فوج کی لگائی گئی رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے پہنچنے میں کامیاب رہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز علی الصباح ہی سے مقبوضہ مغربی کنارے، بیت المقدس، شمالی اور جنوبی فلسطین کے مختلف شہروں سے نمازیوں کی قبلہ اول آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق کم سے کم 40 ہزار فلسطینیوں نے اسرائیلی رکاوٹوں کے باوجود جمعہ کی نماز مسجد اقصیٰ میں ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔ غرب اردن اور بیت المقدس کے علاوہ غزہ کی پٹی سے بھی سیکڑوں فلسطینی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد اقصیٰ پہنچنے میں کامیاب رہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ جمعہ کے روز صبح ہی سے اسرائیلی پولیس نے پرا نے بیت المقدس شہر کی ناکہ بندی کرکے شہریوں کی مسجد اقصیٰ تک رسائی روک دی تھی۔ نمازیوں کی جاسوسی اور نگرانی کے لیے قابض فوج نے فضاء میں جاسوسی غبارے بھی چھوڑ رکھے تھے جن میں نصب کیمروں کی مدد سے نمازیوں کی نگرانی کی جا رہی تھی۔

نماز جمعہ کی امامت ممتاز عالم دین الشیخ ڈاکٹر محمد سلیم محمد علی علی نے کرائی۔ انہوں نے اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں نہتے فلسطینیوں کی شہادتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسرائیل شہید کیے گئے فلسطینیوں کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کرے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات ملیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ مسجد اقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اگر اس نے ایسا کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتےہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineجمعہ کو چالیس ہزار نمازیوں کی مسجد اقصیٰ آمد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.