• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 3 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جان کیری کی آمد کے خلاف فلسطینی سراپا احتجاج

بدھ 25-11-2015
in فلسطین
0
Kerry Protest
0
SHARES
0
VIEWS

امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر رام اللہ آمد پر مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور جلوس نکالے گئے جن میں جان کیری کی آمد کے خلاف سخت احتجاج کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کی رام اللہ آمد پرفلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر کے باہر ایک مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے جان کیری کی آمد کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے جان کیری کی جانب سے اس بیان کی شدید مذمت کی جس میں انہوں ںے یہودیوں پر چاقوں سے حملوں کو "دہشت گردی” قرار دیا تھا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر امریکی حکومت کی اسرائیل نوازی کے خلاف مذمتی نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے امریکی وزیرخارجہ کے فلسطین سے فوری طورپر نکل جانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ صہیونیوں کے ہاتھ مظلوم فلسطینیوں کے خون سے رنگین ہیں مگر جان کیری کو اسرائیلی مظالم نہیں بلکہ فلسطینیوں کی تحریک ہی دکھائی دیتی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے گذشتہ روز رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس سے ملاقات کی۔ قبل ازیں انہوں نے تل ابیب میں اسرائیلی صدر سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ یہودیوں پر فلسطینیوں کے چاقو سے حملے "دہشت گردی” ہیں۔ ان کے اس بیان پر فلسطین کے سیاسی اور عوامی حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineجان کیری کی آمد کے خلاف فلسطینی سراپا احتجاج
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.