• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 3 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جان کیری ,محمود عباس ملاقات کا ڈرامہ بری طرح ناکام

بدھ 25-11-2015
in فلسطین
0
Abbas Kerry
0
SHARES
0
VIEWS

امریکی وزیرخارجہ جان کیری اور فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے درمیان رام اللہ میں اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر میں ہونے والی ملاقات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئی ہے۔ دونوں رہنما صرف باہمی رابطے برقرار رکھنے پر متفق ہوئے ہیں جب کہ ملاقات میں کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے پوری ڈھٹائی کے ساتھ یہودی بستیوں کی تعمیر کا غیرقانونی عمل جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات کے دوران انہوں نے کھل کر کہا کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کی پالیسی بدستور قائم رہے گی۔ غیرقانونی تعمیرات کی بہ ظاہر مخالفت کرنے والے امریکی وزیرخارجہ خاموشی سے نیتن یاھو کا بیان سنتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق جان کیری نے منگل کی شام رام اللہ اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر فلسطین کے مختلف علاقوں اور اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر کے باہر احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔

مظاہرین نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے اس بیان کی شدید مذمت کی جس میں انہوں نے فلسطینی تحریک انتفاضہ کو "دہشت گردی” قرار دیا تھا۔

قبل ازیں جان کیری نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو اور صدر رؤف ریفیلین سے بھی ملاقات کی۔

فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے دوران تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری صائب عریقات، صدارتی ترجمان نبیل ابو ردینہ اور انٹیلی جنس چیف ماجد فرج بھی موجود تھے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ جان کیری اور صدر عباس کے درمیان دو گھنٹے طویل ملاقات ہوئی جس میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، غرب اردن اور بیت المقدس میں کشیدگی، اسرائیل ۔ فلسطین امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات ، عالمی اور علاقائی تنازعات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ نے صدر عباس کو یقین دلایا کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ میں تنازع فلسطین کو دو ریاستی حل کے فارمولے کی نظر سے دیکھتا ہے اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سیاسی جدو جہد کی حمایت کرتا رہے گا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے صائب عریقات نے کہا کہ صدر عباس اور جان کیری کے درمیان ملاقات میں باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر فلسطینی صدر نے امریکی وزیرخارجہ کی توجہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں اور فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کی جانب بھی مبذول کرائی۔

انہوں نے بتایا کہ صدر عباس کی جانب سے جان کیری کے سامنے فلسطین کی موجودہ صورت حال کے پانچ نکات پیش کیے گئے۔ صدر عباس نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے وحشیانہ کارروائیوں میں 95 فلسطینی شہید کردیے ہیں،ہزاروں فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ ظالمانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینیوں پر اجتماعی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ گھروں کومسمار کیا جا رہا ہے۔ اسرائیل نے 36 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی قبضے میں لے رکھے ہیں۔ اس کے علاوہ یہودی توسیع پسندی جس میں 40 فی صد تک اضافہ کردیا گیا ہے پر توجہ دلائی گئی۔ نیز اسرائیل کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی اور فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کی اشتعال انگیزی پربھی بات چیت کی گئی۔

نیتن یاھو کی ہٹ دھرمی

درایں اثناء اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیرخارجہ جان کیری اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے درمیان طویل ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے جان کیری پرواضح کیا کہ ان کے ملک نے فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری نہ تو روکی ہے اور نہ ہی ایسا کرنے کا کوئی ارادہ ہے۔ مغربی کنارے میں یہودی کالونیوں کی تعمیر اور توسیع کا سلسلہ جاری رہے گا۔

نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ اگر ہم فلسطینیوں کو مغربی کنارے کے سیکٹر ” C ” میں تعمیرات کی اجازت دیتے ہیں تو عالمی برادری کو یہ ماننا پڑے گا کہ اس سیکٹر میں اسرائیل کو بھی یہودی کالونیوں کی تعمیرو توسیع کا حق حاصل ہے۔ خیال رہے کہ سنہ 1994 ء میں طے پائے اوسلو معاہدے کی رو سے مغربی کنارے کے سیکٹر C جو کہ غرب اردن کے کل رقبے کا 61 فی صد ہے پر اسرائیل کا انتظامی کنٹرول تسلیم کیا گیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineجان کیری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.