• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تین صیہونی فوجیوں کو زیر حراست دو فلسطینیوں پر تشدد کے جرم میں قید کی سزا

منگل 12-03-2019
in فلسطین
0
تین صیہونی فوجیوں کو زیر حراست دو فلسطینیوں پر تشدد کے جرم میں قید کی سزا
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے تین اسرائیلی فوجیوں کو زیر حراست دو فلسطینیوں پر تشدد میں ملوث ہونے کے جرم میں ساڑھے چھے ماہ تک قید کی سزا سنائی ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان فوجیوں نے دو فلسطینی قیدیوں پر تشدد کا اعتراف کیا تھا اور انھیں پلی بارگین کے تحت کم سزا سنائی گئی ہے۔ ملٹری عدالت نے ان تینوں فوجیوں کو ساڑھے چھے ماہ تک قید کا حکم دیا ہے ،ان کا تنزل کردیا ہے اور پرائیویٹ بنا دیا ہے۔

ان فوجیوں نے 13 دسمبر کو مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی کے حملے میں دو فوجیوں کی ہلاکت کے بعد دو فلسطینیوں کو گرفتار کیا تھا۔ پھر انھیں حراست کے دوران میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور انھیں زخمی کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے فوجیوں پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں گذشتہ جمعرات کو مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے شمال میں واقع کوبر میں ایک فلسطینی عاصم برغوثی کا مکان مسمار کردیا تھا۔

برغوثی پر 13 دسمبر کو مغربی کنارے میں رام اللہ کے نزدیک واقع صیہونی آباد کاروں کی ایک بستی گیوات عساف میں ایک بس اسٹاپ پر اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔ اس واقعے میں دو فوجی ہلاک اور ایک فوجی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اسرائیل کی داخلی سکیورٹی سروس شین بیت نے اس فلسطینی نوجوان پر اپنے بھائی کے ساتھ مل کر ایک اور صیہونی بستی عفرا میں بھی فائرنگ کا الزام عائد کیا تھا۔ فائرنگ کے اس واقعے میں ایک نومولود بچہ ہلاک اور سات افراد زخمی ہوگئے تھے۔9 دسمبر کو اس واقعے میں ایک حاملہ عورت شدید زخمی ہوگئی تھی ۔اس کے ہاں ایمرجنسی آپریشن کے ذریعے قبل از وقت بچہ پیدا ہوا تھا اور وہ کچھ دیر بعد دم توڑ گیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے اس کے بعد 12 دسمبر کو ایک چھاپہ مار کارروائی کی تھی جس میں عاصم برغوثی کا بھائی 29 سالہ صلاح جاں بحق ہوگیا تھا۔فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری بازو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ صلاح برغوثی اس کا کارکن تھا۔اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ عاصم برغوثی کو گرفتار کر لیا تھا ۔حماس نے ایک بیان میں برغوثی کی تعریف کی تھی اور فلسطینی مزاحمت کو سراہا تھا لیکن اس نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ اس کا رکن ہے۔

اسرائیلی فوج آئے دن حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کرتی رہتی ہے لیکن انسانی حقوق کی تنظیمیں اس کی ان کارروائیوں کی مذمت کرتی ہیں اور انھیں غیر قانونی قرار دیتی ہیں۔ ایک فلسطینی تنظیم بی تسلیم کا کہنا ہے کہ ’’ فلسطینیوں کے مکانوں کو ٹرائل یا کوئی ثبوت پیش کے بغیر مسمار کیا جارہا ہے‘‘۔

Tags: آباد کاراسرائیلتشددحماسرام اللہصیہونیعدالتفائرنگفلسطینقانونیقیدمزاحمتمسمارہلاکت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.