• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تین شہید بیٹوں کی ماں ’’فلسطین کی خنساء‘‘ چل بسیں

اتوار 17-03-2013
in فلسطین
0
plf 17 Khansa-of-Palestine
0
SHARES
2
VIEWS
’’خنساء فلسطین‘‘ کے لقب سے معروف اور فلسطینی مجاہدین کی روحانی ماں شمار کی جانے والی مریم محمد یوسف محیسن فرحات ’’ام نضال‘‘ 64 سال کی عمر میں قضائے الہی سے انتقال کر گئیں۔ وہ ایک روز قبل ہی خود کو لاحق مختلف امراض کے علاج کے لیے مصر کے دورے سے وطن واپس پہنچی تھیں۔
 
رکن پارلیمان مریم فرحات کی حالت غزہ پہنچنے کے بعد پھر خراب ہوگئی تھی اور ہفتہ کی شام انہیں غزہ کے الشفا ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں پر ڈاکٹرز نے انہیں فوری طور پر انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کردیا تھا۔ تاہم وہ جاں بر نہ ہوسکیں اور اتوار کی صبح داعلی اجل کو لبیک کہ گئیں۔
 
’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے کے مطابق فلسطینی مجاہدہ کے ہسپتال میں منتقل ہونے کی خبر کے ساتھ ہی وزیر اعظم سماعیل ھنیہ، فلسطینی اسپیکر احمد بحر، معروف قائد محمود الزھار سمیت حماس کے سیکڑوں رہنما اور کارکن اپنی محبوب خاتون رہنما کی خیریت دریافت کرنے کے لیے ہسپتال پہنچ گئے۔
 
ام نضال بیوہ اور چھ بیٹوں اور چار بیٹیوں کی ماں تھیں، ان کے تمام بیٹے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ سے منسلک تھے، ان کے تین بیٹے نضال، محمد اور رواد فرحات اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے شہادت پا چکے تھے، فلسطینی مزاحمت کے حوالے سے بے مثال قربانیاں پیش کرنے کی بنا پر انہیں ’’فلسطین کی خنساء‘‘ کا لقب دیا گیا تھا۔
 
واضح رہے کہ خنساء عرب کے ایک عظیم شاعرہ گزری ہیں، ان کا شمار مخضرمین شعراء،  یعنی ایسے شعراء میں ہوتا ہے جنہوں نے جاہلیت اور اسلام دونوں کا زمانہ پایا، میں ہوتا ہے، خنساء اپنی مرثیہ شاعری کے حوالے سے معروف ہیں، اپنے دو بھائیوں کی دلیری اور قتل کے حوالے ان کی شاعری عرب ادب کا شاہکار تصور کی جاتی ہے۔  خنساء نے سن 629ء میں اسلام قبول کیا تھا۔ جنگ قادسیہ میں ان کے چار بیٹوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ اپنے چاروں بیٹوں کی شہادت کی خبر سن کر اس عظیم ماں نے ان کی شہادت پر اللہ کا شکر ادا کیا تھا۔
 
’’فلسطین کی خنساء‘‘ بھی فلسطین میں تمام مجاہدین کی ماں تصور کی جاتی تھیں۔ القسام بریگیڈ کے نوجوان مجاہدین کی نصرت اور مدد ان کے قیام و طعام کا بندوبست کرنا اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ام نضال کا طرہ امتیاز تھا۔
 
اسرائیلی لڑاکا طیارے چار مرتبہ ان کے گھر پر حملہ کر چکے ہیں، سال 1992 ء میں اسرائیل کی آنکھوں کا کانٹا بنے فلسطینی مجاہدین ’’عماد عقل‘‘ کو اسی عظیم مجاہدہ خاتون نے اپنے گھر میں پناہ دی تھی۔ اسرائیلی حکام عماد عقل کو ’’سات روحوں والا‘‘ قرار دیتے تھے۔ تاہم 24 نومبر 1993ء کو اسرائیلی فوج کے ایک خصوصی آپریشن میں عماد عقل ان کے گھر میں شہید ہو گئے تھے۔
 
سن 2002ء میں ام نضال پہلی فلسطینی ماں تھیں جن کی ویڈیو منظر عام پر آئی جو اپنے بیٹے القسام بریگیڈ کے مجاہد ’’محمد‘‘ کو ایک جہادی کارروائی کے لیے روانہ کر رہی تھیں، ’’عتصمونا‘‘ کے علاقے میں کی گئی اس کارروائی میں متعدد صہیونی فوجی جہنم واصل اور زخمی ہو گئے تھے۔
 
اسرائیلی فوج نے ام نضال کے بڑے بیٹے نضال کو 2003ء میں قتل کردیا تھا وہ القسام بریگیڈ کے معروف رہنما تھے ان کا شمار مزاحمتی راکٹ بنانے کے اولین انجینئرز میں ہوتا تھا۔ ان کے تیسرے بیٹے رواد کی کار کو 2005ء میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے نشانہ بنایا تھا۔
 
1949ء میں پیدا ہونے والی ام نضال سن دو ہزار چھ کے عام فلسطینی انتخابات میں مجلس قانون ساز کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔ 
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.