(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) حماس نے تیرویں صہیونی قیدی کی لاش حوالے کردی۔ بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے اطلاع دی ہے کہ ایک اور قابض اسرائیلی فوجی کی لاش سونپی گئی ہے۔
ابو علی مصطفی بریگیڈز نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یہ اقدام قومی اور انسانی ذمہ داری کے تقاضوں کے تحت انجام دیا گیا اور لاش معاہد غزہ کی شرائط کے مطابق ریڈ کراس کو حوالے کی گئی ہے۔
القسام بریگیڈز نے بھی اطلاع دی تھی کہ ملبے تلے سے نکالی گئی ایک قابض قیدی کی لاش پیر کی رات آٹھ بجے ریڈ کراس کے حوالے کی جائے گی۔
مزاحمتی تحریکوں نے اس سلسلے میں تسلسل برقرار رکھا ہے اور بتایا ہے کہ وہ مرحلہ وار قیدیوں کی واپسی اور لاشوں کی حوالگی کے اقدامات پر کاربند ہیں۔