(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے شمال میں گلیلوٹ میں فوجی اڈے کے قریب بس اسٹیشن پر حملے میں 6 اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئےجن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔
صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں ایک شخص نے ٹرک فوجیوں کی بس سے ٹکرادیا۔اسرائیلی ریڈیو کا کہنا ہے کہ ’’بس اسٹیشن سے ٹکرانے والے ٹرک کے نیچے کم سے کم 50 افراد زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر فوجی ہیں 15 فوجی اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔‘‘ گلیلوٹ میں جس علاقے میں حملہ ہوا ہے وہ انتہائی حساس اور خطرناک علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اس علاقے میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے کم سے کم 18 حملے کئے جاچکے ہیں جس میں متعدد صیہونی آبادکار زخمی اور ہلاک ہوچکے ہیں۔