پانچ برس بعد بیرون ممالک کے دورے پر نکلے فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ چار ممالک کے بعد جمعرات کے روز تیونس پہنچ رہے ہیں۔ انہیں تیونس کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والی اسلام پسند نہضہ پارٹی نے اپنے ملک آنےکی دعوت دی ہے۔
جمعرات کی دوپہر تیونس ائیر پورٹ یہاں کے وزیراعظم اپنے فلسطینی ہم منصب کا استقبال کریں گے۔ نہضہ پارٹی کے میڈیا ایڈوائزر نے فرانسیسی خبر رساں ادارے ’’ایف پی‘‘ کو بتایا کہ اپنے دورے کے دوران اسماعیل ھنیہ تیونس کے وزیر اعظم منصف مرزوقی سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران وزیر اعظم مجلس قانون ساز کے اسپیکر مصطفی بن جعفر سے ملیں گے، وہ مجلس قانون ساز کے اراکین سے خطاب بھی کریں گے تاہم اب تک اس خطاب کے لیے دن اور وقت کا تعین نہیں کیا گیا۔
وزیر اعظم جنوری 2006ء کے عام انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والے والی حماس کے وزیر اعظم پانچ میں پہلی مرتبہ بیرون ممالک کےدورے پر روانہ ہوئے ہیں۔ وہ ان دنوں سوڈان اور مصر کے کا دورہ مکمل کرکے ترکی میں موجودہیں۔ اتوار کی صبح ترکی پہنچ کر انہوں نے ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی، پیر کے روز انہوں نے ترک بحری جہاز ماوی مرمارہ پر ایک پرجوش اور جذباتی خطاب کیا۔ غزہ جانے والے اس جہاز پر اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے نو ترک رضا کاروں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ منگل کے روز ترک پارلیمان سے خطاب کیا۔