(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بیرون ممالک عالمی وباء سے سب سے زیادہ 80فلسطینی امریکا میں جاںبحق ہوئے جبکہ 4033 متاثر ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزارت خارجہ کی طرف سے جارہ کردہ ایک بیان میںبتایا گیا ہے کہ بیرون ملک مجموعی طور پر کرونا سے اب تک 273 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ 6584 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
پولینڈ میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کا ایک مریض 56 سالہ احسان ابو بکر جاں بحق اور 3 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں کرونا سے فلسطینیوں کی سب سے زیادہ اموات ہوئیں اور زیادہ مریض سامنے آئے ہیں۔ امریکا میں کرونا سے 80 فلسطینی جاںبحق اور 4033 متاثر ہوئے ہیں۔