اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی حکومت نے مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے قریب واقع یہودی بستی ’’افرات‘‘ کے قریب نئی یہودی آبادی بسانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اس نئی آبادی میں چالیس رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے۔
صہیونی ریڈیو نے بتایا کہ چالیس نئے گھروں کی تعمیر کے بعد یہ بستی مزید پھیل کر دوسری یہودی بستی ’’گوش ایٹزون‘‘ تک جا ملے گی۔ اس طرح یہ دونوں بستیوں کے قریب الدھیشہ اور الخضر نامی فلسطینی دیہاتوں کے مکینوں پر یہودی آباد کاروں کے حملوں کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔