مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں فٹ بال گراؤنڈ بند کرنے کے بعد القدس کی مقامی فلسطینی فٹ بال ٹیم کو وہاں جانے پر پابندی لگا دی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی حکام کی طرف سے القدس کے صفافا فٹ بال گراؤنڈ میں القدس کی فلسطینی ٹیم کو کھیل کے مقابلے کے انعقاد سے روک دیا۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ القدس کی یوتھ فٹ بال ٹیم کو گراؤنڈ میں داخلے سے روکنے کا حکم داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان کے حکم پر کیا گیا۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے یوم اسیران کے موقع پر بیت صفافا گراؤنڈ میں کسی قسم کی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔