مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت کے حکم پر مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 13 فلسطینیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی خاتون مندوب امانی سراحنہ نے کہا کہ اسرائیلی عدالت نے 13 فلسطینی شہریوں کو دو ہفتے قبل ایک شادی کی تقریب پر چھاپے کے دوران حراست میں لے لیا تھا۔ انہیں 14 روز تک دوسرے افراد کے ساتھ رابطے سے منع کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی عدالت نے فلسطینیوں کو 1500 شیکل جن کی مالیت 400 امریکی ڈالر کے برابر ہے جرمانہ کے بعد رہا کیا ہے۔
اسرائیلی عدالت نے زیرحراست ماجد الجعبہ، محمود عبدالطیف اور عماد ابو سنینہ کو آئندہ اتوار تک پابند سلاسل رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں اسرائیلی فوج نے چھاپوں کے دوران 22 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ ان میں سے دو کو غیر مشروط طور رہا کر دیا تھا۔