• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بھوک ہڑتالی اسیران کی جنگ آخری مراحل میں، جلد فتح مند ہوں گے: ھنیہ

بدھ 09-05-2012
in فلسطین
0
plf soon_success
0
SHARES
0
VIEWS

plf soon_successفلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کی تحریک کے ذریعے اپنےحقوق کی جنگ لڑنے والے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد اور یگانگت پیدا کریں۔

 

اپنی وحدت کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچنے دیں تا آنکہ ہم اسیران کے حقوق کے لیے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار اپنی کابینہ کےہمراہ غزہ کی پٹی میں اسیران سے یکجہتی کے لیے لگائے گئے ایک احتجاجی کیمپ سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری فلسطینی قوم صہیونی جیلوں میں زیرحراست بھوک ہڑتالی اسیران کی پشت پر کھڑی ہے۔ ہمارے اور اسیران کے حوصلے بلند ہیں اور ہم جلد انشاءاللہ فتح مند ہوں گے۔اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اسیران کی رہائی کے لیے جاری ہماری جنگ آخری مراحل میں ہے اور ہم جلد انشاء اللہ اسیران کو ان کے حقوق دلوانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ مغربی کنارے اورغزہ کی پٹی سمیت فلسطین کے تمام علاقوں میں فلسطینی قوم اسیران کے معاملے میں ایک ہو چکی ہے۔ فلسطینی حکومت اور اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” اسیران کے حقوق اور ان کے جائز مطالبات کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ان کی آزادی حماس کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جب تک وہ صحیح سلامت اپنے گھروں میں نہیں پہنچ جاتے حماس چین سے نہیں بیٹھے گی۔

وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی اسیران کے بارے میں عرب لیگ کے تازہ موقف کو سراہا تاہم ان کا کہنا تھا کہ محض قرار دادیں منظور کر لینے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ عرب لیگ نےجو فیصلے کیے ہیں انہیں عملی شکل دینے کی ضرورت ہے۔ عرب لیگ نے فلسطینی اسیران کےمعاملے کو سلامتی کونسل میں لے جانے کا اعلان کیا ہے، جو کہ خوش آئند ہے تاہم سلامتی کونسل میں لے جانے کے بعد اس کا پیچھا بھی کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران اپنی جانوں پر کھیل کر اپنے حقوق اور آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ایسے میں کسی اسیر کی جان کو نقصان پہنچا تو ہم سب اس کے ذمہ دار ہوںگے۔ اس وقت عالم اسلام کی سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ فلسطینی اسیران کی پشتپناہی کرتے ہوئے ان کے جائز حقوق کا معاملہ دنیا کے تمام فورمز پر اٹھائے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.