بلغاریہ میں بدھ کے روز سیاحوں کی ایک بس میں دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم سات صہیونی ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے ہیں۔
بلغارین اخبارات کے مطابق سیاحوں کی بس میں دھماکہ اس وقت ہوا جب بس مسافروں کو لے کر برگاس شہر میں داخل ہوئی۔ بس اسٹینڈ پر پہنچتے ہی بس میں دھماکہ ہوا اور بس کو اگ لگ گئی۔ ادھر عبرانی ذرائع ابلاغ نے بلغاریہ میں اسرائیلی شہریوں کی ہلاکت اور زخمیوں کے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ ادھربلغاریہ حملے میں زخمی صہیونیوں کے علاج کے لیے اسرائیل نے ڈاکٹروں کا ایک اعلٰی سطحی وفد بھی بلغاریہ روانہ کیا ہے۔ بلغاریہ میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ تاہم اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ بلغاریہ میں اس کے سیاحوں پرحملوں میں ایران ملوث ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین