(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پر قابض صیہونی ریاست نے بغیر جرم کے ایک سال تک جیل میں قید رکھنے کے بعدحماس کے رہنما کو گزشتہ روز رہا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحتمی تحریک حماس کے غرب اردن کے شمالی شہر طوباس سے تعلق رکھنے والے اڑاتالیس سالہ رہنما فازع صدقی کو صیہونی فوج نے اکتوبر 2017 میں بغیر کسی جرم کے غرب اردن سے انتظامی قید کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کیا تھا ۔
فازع صدقی مجموعی طور پر 18 سال کا عرصہ بغیر الزام اور جرم کے صرف انتظامی قید کی غیرقانونی پالیسی کے تحت اسرائیلی جیلوں میں گذار چکے ہیں۔ غرب اردن کے شمالی شہر طوباس سے تعلق رکھنے والے حماس رہ نما صوافطہ شادی شدیہ اور چار بچوں کے باپ ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں ہزاروں فلسطینی قیدی انتظامی قید کی غیر قانونی پالیسی کے تحت صیہونی زندانوں میں قید ہیں جبکہ ایک اردنی طالبہ سمیت درجنوں فلسطینیوں کی جانب سے اس پالیسی کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری ہے ۔