• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

بد نام زمانہ میگڈو جیل میں صہیونی فوج کا قیدیوں پربد ترین تشدد

جمعرات 17-09-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
بد نام زمانہ میگڈو جیل میں صہیونی فوج کا قیدیوں پربد ترین تشدد
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی زندان میگڈو جیل میں صہیونی فوج نےوسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کر تے ہوئےقیدیوں پر تشدد اور بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قیدی کلب کی جانب سےجاری کردہ بیان جس کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں بدنام زمانہ صہیونی زندان میگڈو جیل میں قیدیوں اور جیل انتظامیہ کے مابین محاذ آرائی شروع ہوئی ۔

تصادم کی وجہ بے گناہ فلسطینیوں کو قیدمیں ڈال کر بد ترین تشددکرنے والی ایک اور جیل گلبوہ سے قیدیوں کی  بڑی تعداد میگڈو جیل میں جبری منتقلی تھی جس میں موقع پر موجودقیدیوں اور جیل ڈائریکٹرز کے درمیان تصادم ہوا ، جس کے نتیجے میں جیل انتظامیہ نے قیدیوں پر بدترین تشدد کرتے ہوئے بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کردی ۔

قیدی کلب کے مطابق صہیونی فوج کے تشدد  کے نتیجے میں متعدد اسیروں کی جسمانی حالت غیر تسلی بخش ہے جبکہصہیونی انتظامیہ کی آنسو گیس کے استعمال سے قیدیوں کو سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

قیدی کلب نے نشاندہی کی ہے کہ قابضصہیونی عقوبت خانوں میں رواں ماہ بےگناہ اسیروں پرمزید سختیاں  بڑھادی گئی ہیں تاہم سب سے زیادہ تشدداوفر ، گلبوہ اور مجدو جیل میں کیا جارہا ہے۔

Tags: اوفر جیلصہیونیتقابض جیل انتظامیہقیدی کلبمقبوضہ فلسطینمیگڈو جیل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.