(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)کل ہفتے کے روز غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں ہزاروں فلسطینیوں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے نے صدی کی ڈیل اور منامہ اقتصادی کانفرنس کے خلاف جلوس نکالا۔
روزنامہ قدس کے مطابق، امریکا کی طرف سے فلسطین کے خلاف تیار کردہ سازشی منصوبے ‘صدی کی ڈیل’ اور بحرین کی میزبانی میں ۲۵ جون کو ہونے والی اقتصادی کانفرنس کے بائیکاٹ کے لیے فلسطین بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں جاری ہیں۔
کل ہفتے کے روز غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں ہزاروں فلسطینیوں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے نے صدی کی ڈیل اور منامہ اقتصادی کانفرنس کے خلاف جلوس نکالا۔
مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل سمیت ان کے حامی علاقائی ممالک کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ جلسے سےخطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امریکا اپنے خطے کے اتحادیوں کے کندھے پر سوار ہو کر فلسطینیوں کے آئینی حکومت کو دبانے اور اسرائیل کو فلسطینیوں اور عرب اقوام پر مسلط کرنے کی سازش کررہا ہے۔
اس موقع پرمظاہرین نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے تمام فلسطینی طبقات سے بھی صدی کی ڈیل اور بحرین کانفرنس کے بائیکاٹ کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔