(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امارات اور بحرین کی جانب سے صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط ہونے والی تاریخ کو فلسطین کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد کیا جائے گا اور یہ ہماری نصاب کی کتابوں میں شامل کیا جائے گا تاکے دنیا کو معلوم ہوسکے کہ فلسطین کی قسمت کا فیصلہ فلسطینیوں کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتا ۔
گزشتہ روز فلسطینی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنی کابینہ کے فیصلہ کی صریح خلاف ورزی پر خاموش نہیں رہ سکتے جن عرب ممالک نے قابض صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کیئے ہیں انھوں نے عربوں کے ساتھ غداری کی ہے ۔