• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 26 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

باسٹھ دن سے بھوک ہڑتالی دو فلسطینی اسیران کی زندگیاں خطرے میں۔۔۔!!

منگل 01-05-2012
in فلسطین
0
plf bilal
0
SHARES
0
VIEWS

plf bilal
اسرائیل (مقبوضہ فلسطینی علاقوں) میں کام کرنے والی انسانی حق کی ایک تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ دو ماہ سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے دو فلسطینی اسیران ثائر حلاحلہ اور بلال دیاب نہایت تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

 

ان کے زندہ بچ جانے کے امکانات کم سے کم ہوتے جا رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے فلسطینی اسیران کے مطالبات کو دانستہ طورپر نظر انداز کرنے پراسرائیلی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق "اطباء برائے انسانی حقوق آرگنا ئزیشن” کی جانب سے جاری ایک تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے دو فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال کو نظرانداز کیا تو اس کے رد عمل میں ایک ہزار فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال شروع کردی۔ ایسے لگ رہا ہے کہ صہیونی حکومت دانستہ طورپر فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کے جائز مطالبات کو بھی مسترد کررہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ دیاب اور حلاحلہ کی زندگیاں اس لیے خطرے سے دو چار ہوچکی ہیں کیونکہ وہ گذشتہ باسٹھ ایام سے مسلسل بھوک ہڑتال پر ہیں۔ صحت بگڑنے کے بعد انہیں اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے جہاں انہیں غیر فطری طریقے سے خوراک فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تاہم اسیران نے خوراک لینے سے مکمل انکارکردیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم نے بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ برتے جانے والے سلوک کے بارے میں کہا کہ انہیں بیمار بھوک ہڑتالی اسیران کو طبی معاونت کی فراہمی پر بھی اطمینان نہیں کیونکہ اسرائیلی ڈاکٹرز اور ان کا دیگر طبی عملہ فلسطینی اسیران کے مسائل میں ہمیشہ کوتاہی اور مبینہ غفلت کا مرتکب رہا ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی اسیران ستائیس سالہ ابو دیاب اور چونتیس سالہ حلاحلہ نے انتیس فروری کو بھوک ہڑتال شروع کی تھی جو اب تیسرے ماہ میں داخل ہوگئی ہے۔ طویل بھوک ہڑتال کے باعث دونوں قیدیوں کی حالت نہایت خطرےمیں بیان کی جاتی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.