• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا فلسطینی صحافی کا ٹرائل بند کرنے کا مطالبہ

جمعرات 28-03-2019
in فلسطین
0
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا فلسطینی صحافی کا ٹرائل بند کرنے کا مطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زیرحراست فلسطینی صحافی عیسیٰ عمرو کا ٹرائل بند کرے اور اسے فوری طور پررہا کرے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے صحافی اور سماجی کارکن عیسیٰ عمرو کو غیرقانونی طورپر حراست میں لے رکھا ہے۔ بیان میں صحافی کی گرفتاری کو فلسطین میں آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق عیسیٰ عمرو کو حراست میں رکھنا اور ان کا ٹرائل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

بیان میں فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صحافی عیسیٰ عمرو کے خلاف عائد کردہ تمام الزامات اور مقدمات ختم کرتے ہوئے انہیں فوری طور پررہا کرے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے صحافی عیسیٰ عمرو کو 4 ستمبر 2017ء کوحراست میں لیا۔ وہ ’’یوتھ برائے انسداد صیہونی آبادکاری‘‘ کے چیئرمین ہیں اور سوشل میڈیا پرفلسطین میں صیہونی آباد کاری کی روک تھام میں پیش پیش رہے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسیر صحافی عیسیٰ عمرو پر 18 مختلف الزامات عائد کیا گیا ہے۔

Tags: آزادیالزاماتانسانی حقوقایمنسٹیٹرائلچیئرمینحراستسوشل میڈیاصحافیصیہونیفلسطینفلسطینی اتھارٹیمقدمات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.