مقبوضہ فلسطین میں اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح نے مسجد اقصی میں صہیونیوں کے داخل ہونے کی ذمہ داری اسرائیلی حکومت پر عائد کی-
انہوں نے کہا کہ اگر مسجد اقصی کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار اسرائیلی حکومت ہوگی- الشیخ رائد صلاح نے بیان میں کہا کہ مسجد اقصی کی حفاظت کے لیے فلسطینی اپنا خون پیش کرنے کے لیے تیار ہیں- مسجد اقصی کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہیں- الشیخ رائد صلاح نے مسلمان حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خاموشی توڑیں اور مسجد اقصی کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کریں- مسجد اقصی اگر کوئی نقصان پہنچا تو امت اپنے حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی- بالخصوص فلسطینی اتھارٹی کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا جو مسجد اقصی کی حفاظت کی ذمہ داری چھوڑ کر اسرائیلی حکومت سے مذاکرات کے لیے مارے مارے پھر رہی ہے- فلسطینی صدر محمود عباس اسرائیلی وزیر اعظم سے مصافحوں اور معانقوں کا تبادلہ کررہے ہیں جبکہ ان کی حکومت مسجد اقصی کی بے حرمتی اور اسے شہید کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہے