• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

انروا کے زیر انتظام فلسطینی طلبہ کے امریکی دورے مشکوک ہیں: حماس

جمعہ 22-03-2013
in فلسطین
0
pld 4 unrwa 300 0 300 0
0
SHARES
0
VIEWS

حماس کے شعبہ امور مہاجرین کے مطابق یواین ریلیف اینڈ ورک ایجنسی (UNRWA) کے زیر انتظام بیرون ملک آباد فلسطینی طلبہ کے امریکے دورے مشکوک ہیں۔ سن 2010ء کے اواخر میں ایجنسی کے تحت امریکا جانے والے آٹھویں اور نویں کے فلسطینی طلبہ کو نام نہاد ہولو کاسٹ کی تصاویر کی نمائش دکھائی گئی تھی۔

 

 

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کا کہنا تھا کہ گزشتہ تجربے کی بنیاد پر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس مرتبہ بھی فلسطینی نو عمر طلبہ اور طالبات کو امریکی ثقافت سے آگاہی کے بہانے یہودی دشمنوں کے ساتھ دوستی کی ترغیب دی جائیگی۔

حماس کے بیان میں کہا گیا کہ ہم نہیں جانتے کہ ان تفریحی دوروں کا کیا مقصد ہے تاہم فلسطینی قوم کے اذہان اپنے ہی دشمن کے بارے میں بدلنے کی مربوط کوششوں کے تناظر میں اس کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ چنانچہ آئندہ کچھ عرصے میں فلسطینی طلبہ اور طالبات کے جو دو الگ الگ گروپ امریکا جا رہے ہیں اس کا مقصد ان نوعمروں کی ذہن سازی کرنا ہے۔

بیان میں اس پروگرام کی تفصیلات بتائی گئیں جن کے مطابق ان طلبہ کو حقوق انسانی کی تعلیم دی ائے گی، یہ پروگرام بھی عالمی قوتوں کی فکری جنگ کا ایک حصہ ہے، اس طرح کے پروگراموں کا مقصد نو عمر فلسطینیوں کی ذہن سازی کرنا ہے اور فلسطین کی آئندہ آنے والی نسلوں کو اپنے مقاصد سے ہٹانا ہے۔ اگر اقوام متحدہ کے یہ اہداف نہیں ہے تو وہ ان طلبہ کے لیے ان کے مقدس مقامات کی زیارت کے انتظامات کیوں نہیں کرتی۔ اسی طرح مغربی کنارے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کا دورہ کیوں نہیں کروایا جاتا اور ان کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہی کیوں نہیں دی جاتی۔ ان کیمپوں میں فلسطینیوں کے انسانی حقوق کے کھلے عام خلاف ورزی ہو رہی ہے لیکن یہاں کے دورے کروانے کے بجائے امریکا کی سیر کروانے کے مقاصد کچھ اور ہیں۔

حماس کے شعبہ مہاجرین نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ فلسطینی طلبہ و طالبات کے لیے امریکا کی اس سیر پر ڈیڑھ لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔ اگر اقوام متحدہ انسانی حقوق کے حوالے سے اتنی ہی پریشان تھی تو یہی رقم مہاجر کیمپوں میں نان جویں کے محتاج، بے گھر اور بے سروسامان فلسطینیوں کو فراہم کی جا سکتی تھی تاکہ ان کے دکھوں کا کچھ مداوا ہو سکے۔ حماس نے زور دیا کہ انروا کی جانب سے اس طرح کی لایعنی پروگراموں کی بھرپور مخالفت کی جانی چاہیے۔

حماس نے ایجنسی کے اس پروگرام کے متعلق علماء کی رائے کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ القدس اور دنیا بھر کے جید علماء کا کہنا ہے کہ اس عمر کے بچوں کے لیے یہ تفریحی دورے انتہائی خطرناک ہیں، یہ بچے امریکا کی ترقی یافتہ ثقافت اور ہر طرح کی سہولیات سے آراستہ معاشرہ دیکھ کر شدید متاثر ہونگے، اور دونوں قوموں کے طرز معاشرت میں زمین و آسمان کا فرق دیکھ کر نہ صرف احساس کمتری میں مبتلا ہونگے بلکہ ان کے کچے ذہن اپنے لیے اور اپنی قوم کے لیے بھی ایسی سہولیات حاصل کرنا چاہیں گے چاہے اس کے لیے انہیں اپنے مسلمہ حقوق سے ہی کیوں نہ دست بردار ہونا پڑ جائے۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.