(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی زندانوں میں انتظامی حراست کے تحت گرفتار قیدیوں کے اہلخانہنے ریڈ کراس کے دفتر کے باہر ہفتہ وار احتجاج کیا اور بغیر کسی جرم کے گرفتار فلسطینیوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوج کے ہاتھوں بغیر کسی جرم کے اسرائیل کی انتظامی حراست کے غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار فلسطینی قیدیوں کے اہلخانہ نے ریڈکراس کے دفتر کے باہر ہفتہ وار احتجاج کیا، قیدیوں کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹوں اور دیگر گھر والوں کو بغیر کسی جرم کے گرفتارکرنا غیر انسانی ہونے کے ساتھ ساتھ بین القوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی زندانوں میں اس وقت 64 خواتین اور300 سے زائد بچوں سمیت دو ہزار سے زائد فلسطینی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت بغیر کسی جرم کے قید ہیں۔