(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یونین آف فیمنسٹ ایکشن ان نابلس کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں امریکی سرپرستی میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کے خلاف نعرےدرج تھے۔
گزشتہ روزمقبوضہ فلسطین کے شہر نابلس میں انجمن حقوق برائے نسواں یونین آف فیمنسٹ ایکشن ان نابلس کی جانب سے امریکی سرپرستی میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کے خلاف مؤقف کا انعقاد کر تے ہوئے شہر کے مرکز میں شہداء اسکوائر میں تقریب کا انعقادکرتے ہوئے مظاہرہ کیا گیا جس میں حقوق نسواں کے کارکنوں اور دھڑوں کے نمائندوں نے حصہ لیا۔
تقریب کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں امارات اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ یونین آف فیمنسٹ ایکشن کےکوآرڈینیٹر، غدیر بکر نے دنیا کی تمام جماعتوں اور یونینوں سے صدی کی ڈیل کے خلاف ڈٹ جانے اور فلسطینی مقاصد کی حمایت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئےکہاکہ یہ معاہدہ فلسطینی جدوجہد کے مقصد کی پشت پر ایک چھرا گھونپنے کے برابر ہے جسے ہم کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔