• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امریکی مشیر کامسجد اقصیٰ کا دورہ مذہبی اشتعال انگیزی ہے: الشیخ عکرمہ صبری

منگل 08-01-2019
in خاص خبریں, فلسطین
0
امریکی مشیر کامسجد اقصیٰ کا دورہ مذہبی اشتعال انگیزی ہے: الشیخ عکرمہ صبری
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مسجد اقصیٰ کےامام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن کا مسجد اقصیٰ کے تاریخی مقام دیوار براق اور سرنگوں کا دورہ مذہبی اشتعال انگیزی اور فلسطینی مقدسات کی بے حرمتی کے مترادف ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن کے دیوار براق اور تاریخی القدس شہر میں داخل ہونے پرامام مسجد اقصیٰ کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا قبلہ اوّل میں جانا یہودیوں کی حمایت اور القدس کو یہودیانے کی صیہونی سازشوں کو آگے بڑھانا ہے۔ ہم اسلام، مسلمانوں اور اہل فلسطین کے حوالے سے اس اقدام کو امریکی عہدیدار کی کھلم کھلا مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہیں۔

ممتاز عالم دین نے کہا کہ امریکی عہدیدار کا دیوار براق میں داخلہ فلسطین کی بندربانٹ کی امریکی سازش ’’صدی کی ڈیل‘‘ کا حصہ ہے۔ القدس کی تاریخ، ثقافت، اور تہذیب وتمدن کو مٹانے کے لیے اسرائیلی ریاست کو امریکا کی کھلی حمایت حاصل ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نے اسرائیل کے دورے کے دوران مسجد اقصیٰ کے تاریخی مقام ’’دیوار براق‘‘ میں داخل ہو کرمذہبی رسومات ادا کی تھیں۔ امریکی عہدیدار کی آمد کے خلاف فلسطین کے مذہبی اور عوامی حلقوں میں شدید غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔

Tags: اسرائیلاشتعال انگیزیالقدسامریکیجون بولٹندیوار براقعکرمہ صبریفلسطینقومی سلامتیمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.