• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

امریکہ کی فلسطینیوں کو دی جانے والی تمام امداد بند کرنے کا فیصلہ: اسرائیلی اخبار

پیر 21-01-2019
in فلسطین
0
امریکہ کی فلسطینیوں کو دی جانے والی تمام امداد بند کرنے کا فیصلہ: اسرائیلی اخبار
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے ایک موقر اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے رواں ماہ کے آخر سے فلسطینیوں کو دی جانے والی تمام امداد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اخبار ’’یروشلم پوسٹ‘‘ کے مطابق امریکا کے ترقیاتی ادارے’’USAID‘‘کے سابق چیئرمین ڈیو ھارڈن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام چلنے والے تمام ترقیاتی منصوبوں کو ختم کرنے اور ان کی مد میں دی جانے والی رقم روکنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔ ان تمام منصوبوں میں رواں ماہ سے کوئی اضافہ کیا جائے گا اور نہ ہی اس میں کوئی توسیع کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی امدادی ایجنسی ’’ USAID‘کے غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں متعین تمام ملازمین اپنے خاندانوں کے ہمراہ چلے گئے ہیں۔

اخبار نے لکھا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی امداد روکنے کا فیصلہ گذشتہ برس اکتوبر میں امریکی کانگریس کی جانب سے منظور کردہ اس بل پرعمل درآمد کا حصہ ہے جس میں امریکا کی منشا پر نہ چلنے والے ممالک پر سے رقوم واپس لینے اور انسداد دہشت گردی قانون کے تحت وہ رقم دوسرے مقاصد پر صرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

امریکا نے فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی امداد شہداء اور اسیران کے خاندانوں کی کفالت پر صرف کرنے کے الزام میں پہلے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کانگریس میں سیکیورٹی عہدیدار بھیجے تھے تاکہ وہ انسداد دہشت گردی قانون میں ترمیم کرانے میں مدد کریں۔ قانون میں ترمیم کے بعد امریکا نے فلسطینی اتھارٹی کی امداد بند کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ فلسطینیوں کو دی جانے والی امداد امریکیوں کے مفاد میں صرف نہیں کی جا رہی ہے۔

Tags: اسرائیلاسیرانامدادامریکاترقیاتیدہشت گردیفلسطینیفلسطینی اتھارٹیقانونکانگریس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.