• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 29 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

امام مسجد اقصیٰ کا مراکشی درازے کی کنجی اسرائیل سے واپس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 21-11-2015
in فلسطین
0
AlAqsa Sabri
0
SHARES
0
VIEWS

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور ممتاز فلسطینی عالم دین وچیئرمین سپریم اسلامک کونسل الشیخ عکرمہ صبری نے قبلہ اوّل کے مراکشی دروازے کی کنجیاں اسرائیل سے واپس لینے اور فلسطینی محکمہ اوقاف کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو قبلہ اوّل کے کسی بھی حصے کی نگرانی یا اس میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔

رپورٹ کےمطابق نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ جب ہم سب کا مقصد قبلہ اوّل سے اسرائیل کے ناجائز قبضے کا خاتمہ ہے تو صہیونی ریاست کو قبلہ اوّل کے اہم داخلی دروازے کی کنجیاں دینے کا کیا جواز ہے۔

الشیخ صبری کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو مسجد اقصیٰ کے کسی بھی دروازے کی کنجیاں اپنے پاس رکھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ مراکشی دروازہ مسجد اقصیٰ کا اہم ترین داخلہ راستہ ہے۔ اسرائیل نے سنہ 1967 ء کی جنگ میں بیت المقدس پر فوجی طاقت کے ذریعے غاصبانہ قبضہ کرکے مراکشی دروازے کی کنجیاں چھین لی تھیں۔ اس کے بعد سے آج تک یہ دروازہ یہودیوں کے استعمال میں ہے۔ ناپاک صہیونی فوج اس دروازے کو یہودیوں کے لیے کھولتی اور بند کرتی ہے۔

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب نے یہودیوں کے حرم قدسی پردھاووں کی شدید مذمت کی اور اسے فلسطینیوں اور مسلمانوں کے مذہبی امور میں کھلی مداخلت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ سمیت فلسطین کی تمام مقدسات کو یرغمال بنانے کی سازشیں کررہا ہے۔

انہوں نے بیت المقدس کے شہریوں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ قبلہ اوّل سے اپنا تعلق نہ صرف قائم رکھیں بلکہ اس میں مزید مضبوطی لائیں۔ قبلہ اوّل میں نمازوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ صہیونیوں کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔

الشیخ عکرمہ صبری نے سنہ 1948 ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی نمائندہ تنظیم اسلامی تحریک پر اسرائیلی حکومت کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک پرپابندیاں عائد کرکے اسرائیل نے اپنا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineامام مسجد اقصیٰ کا مراکشی درازے کی کنجی اسرائیل سے واپس لینے کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.