• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

القسام بریگیڈ کی صہیونی دشمنوں کو نشانہ بنانے کی نئی ویڈیوز جاری 

صیہونی فوج نے اعتراف کیا کہ شمالی غزہ کے علاقے بیت حانون میں حماس کی صلاحیتوں کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا، جبکہ حماس کے ساتھ جھڑپوں میں صرف چند دنوں میں 16 صیہونی فوجی ہلاک ہوئے

ہفتہ 25-01-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
القسام بریگیڈ کی صہیونی دشمنوں کو نشانہ بنانے کی نئی ویڈیوز جاری 
0
SHARES
10
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) القسام بریگیڈ نے شمال مشرقی غزہ کے علاقے بیت حانون میں غیر قانونی صیہونی ریاست کے خلاف اپنی بہادرانہ کارروائیوں کی مزید ویڈیوز جاری کردیں۔

"کمائن الموت” (موت کے گھاٹ) کے نام سے جاری کردہ اس ویڈیو کے پہلے حصے میں، بیت حانون میں غیر قانونی صیہونی فورسز کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے، ان کے ٹھکانوں اور سپاہیوں کو ہدف بنانے کی کارروائیاں دکھائی گئیں۔ یہ سب ان کارروائیوں کا حصہ تھا جو جنگ بندی سے تقریباً ایک ہفتہ قبل شروع ہوئی تھیں۔

دوسری جانب صیہونی فوج نے اعتراف کیا کہ شمالی غزہ کے علاقے بیت حانون میں حماس کی صلاحیتوں کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا، جبکہ حماس کے ساتھ جھڑپوں میں صرف چند دنوں میں 16 صیہونی فوجی ہلاک ہوئے۔

صیہونی اخبار "اسرائیل ٹوڈے” کے مطابق، بیت حانون کے علاقے میں پانچ مزید صیہونی فوجی ہلاک ہوئے، جو پہلے ہی ہلاک ہونے والے 10 سپاہیوں میں شامل ہو گئے، جنہیں ایک ہفتے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

اخبار نے مزید کہا کہ حالیہ کارروائیوں میں، جو اکتوبر 2023 کے آغاز میں شروع ہوئی تھیں، 55 صیہونی فوجی ہلاک ہوئے، جن میں سے 16 صرف بیت حانون میں مارے گئے۔

اس ماہ کے آغاز میں، صیہونی فوج نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ بیت حانون میں ایک عمارت کے دھماکے کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک، جن میں ایک نحال بریگیڈ کا افسر اور ایک کپتان رینک افسر شامل تھے، جبکہ 8 دیگر شدید زخمی ہوئے۔

اخبار کے مطابق، ایک سابق صیہونی ریزرو افسر، جو اکتوبر 2023 میں بیت حانون کے زمینی حملے میں شامل تھا، نے کہا:

"ہم نے اس وقت اس علاقے اور اس کے مرکز کو تباہ کیا، لیکن اب یہ حیرت انگیز ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں صیہونی فوجی مارے جا چکے ہیں۔”

اخبار نے مزید کہا کہ صیہونی فوج نے تسلیم کیا کہ حماس کی مقامی قیادت کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا، اور اب بھی مقامی سطح پر حکم جاری کرنے والے قائدین موجود ہیں۔

حماس گوریلا جنگ لڑ رہی ہے، جہاں چھوٹے گروپ صیہونی فورسز کو پیچھے سے نشانہ بناتے ہیں اور اکثر کامیاب بھی ہوتے ہیں۔

Tags: القسام بریگیڈجمائما الموتحماسصیہونیغزہفلسطینیمزاحمتموت کا گھاٹ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.