• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 29 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس: یہودی پر حملہ کرنے والے کی تلاش میں اسرائیلی فوج کا آپریشن، تین فلسطینیوں پر تشدد

اتوار 23-10-2011
in فلسطین
0
plf army11
0
SHARES
0
VIEWS

plf army11

قابض اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مشرقی القدس کے گاؤں بیتاکسا کا گھیراؤ دوسرے روز بھی جاری رکھا اور اہالیان گاؤں کے گھروں میں گھس کر اہلخانہ کو زدوکوب کرتے رہے۔ اسرائیلی فوج کا آپریشن گزشتہ روز ایک یہودی آباد کار پر خنجر کا وار کرنے والے فلسطینی کی تلاش میں کیا جا رہا ہے۔ صہیونی اہلکاروں نےاس موقع پر گاؤں کے تین فلسطینیوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔

 

گاؤں کے باسیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد ہفتے کی شام سے ہی گاؤں میں داخل ہو گئی تھی۔ صہیونی اہلکاروں نے گاؤں کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے گھر گھر تلاشی لینا شروع کر دی۔ اس موقع پر گاؤں میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تین افراد کو بہیمانہ انداز میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فورسز کے اہلکار رات دیر گئے تک علاقے کے گھروں پر حملے کرتے رہے۔ اتوار کی صبح بھی ’’کیٹگری بی‘‘ میں آنے والے اس علاقے میں آپریشن جاری رہا اور دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
واضح رہے کہ ہفتہ کی دوپہ کسی نامعلوم افراد نے ’’راموت‘‘ یہودی بستی سےتعلق رکھنے والے ایک یہودی آباد کار پر حملہ کر دیا تھا، نامعلوم شخص نے یہودی پر خنجر کے وار کیے تھے۔ جس کے بعد اسرائیلی پولیس نے دعوی کیا تھا کہ حملہ آور ایک بیس سالہ فلسطینی نوجوان تھا جس نے یہودی آباد کار کو چھری کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ہے۔ زخمی آباد کار کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.